Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، انسانی اقدار اور معاشرتی امن پر سنگین سوالیہ نشان، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، کاشف حیدری

زخمی ڈاکٹر کو حال ہی میں بڑے دعوؤں اور تشہیر کے ساتھ افتتاح کیے گئے ٹراما سینٹر کے بجائے پہلے نجی ہسپتال اور بعد ازاں کراچی منتقل کرنا محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ضلعی کونسلر کاشف حیدری نے کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک قابل لیڈی ڈاکٹر پر حملہ ہے بلکہ پورے معاشرے کے امن، انسانی اقدار اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور اس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ کاشف حیدری نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو حال ہی میں بڑے دعوؤں اور تشہیر کے ساتھ افتتاح کیے گئے ٹراما سینٹر کے بجائے پہلے نجی ہسپتال اور بعد ازاں کراچی منتقل کرنا حکومت اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹراما سینٹر میں جدید طبی سہولیات، ماہر عملہ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہوتی تو انہیں علاج کے لیے صوبے سے باہر منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ اس صورتحال سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عوامی وسائل سے قائم کیے گئے اداروں میں اب بھی بنیادی سہولیات اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کا فقدان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عرصہ دراز سے صحت کے شعبے میں بہتر سہولیات کے منتظر ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سنگین نوعیت کے حادثات اور ہنگامی حالات میں آج بھی مریضوں کو کراچی یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ٹراما سینٹر سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات، آلات اور عملے کی فوری جانچ پڑتال کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی مریض کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *