Banner

ماحول دوست پالیسیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘سیکرٹری جنگلات

Share

Share This Post

or copy the link

سیکرٹری جنگلات میر عمران کچگی کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام اور عوام سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں کمی لانے اور ماحول کی بہتری کےلئے عوام کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانی چاہئے بلوچستان خشک سالی کی اصل وجہ یہاں درختوں کی کمی کے باعث بارشیں نہ ہونے کے برابر ہے ‘سیکرٹری نے عالمی یوم ماحولیت کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ماحولیات کا تحفظ انسانی بقا، معاشی ترقی اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت اور قدرتی وسائل پر بڑھتا دباو¿ مشترکہ اقدامات کا تقاضا کرتا ہے عالمی یوم ماحولیات کا موضوع بلوچستان جیسے خشک سالی سے متاثرہ صوبے کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات واضح ہیں ماحول دوست پالیسیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،زیارت کے جونیپر جنگلات، قومی پارکس اور نایاب جنگلی حیات بلوچستان کا قیمتی قدرتی سرمایہ ہیں، قدرتی ورثے کا تحفظ ہماری شناخت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جنگلات کی کٹائی، غیر قانونی شکار، پلاسٹک آلودگی اور پانی کی قلت ماحولیاتی نظام کے لیے سنگین خطرات ہیں، انہوں نے کہا ہ ماحولیاتی چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں ناکامی زراعت، معیشت اور صحت عامہ کو متاثر کر سکتی ہے، گرین بلوچستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کو مزید مو¿ثر بنایا جا رہا ہے زیارت کے عالمی شہرت یافتہ جونیپر جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے لیے خصوصی منصوبوں پر عمل جاری ہے، جنگلی حیات کے تحفظ، آبی منصوبوں اور ڈیمز کی تعمیر پر صوبائی حکومت بھرپور توجہ دے رہی پلاسٹک بیگز اور سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ ماحولیات کا تحفظ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ہر شہری کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانا ہوگا،اہل بلوچستان ہر گھر میں کم از کم ایک درخت لگائیں اور اس کی نگہداشت کو اپنی ذمہ داری بنائیں پانی بلوچستان کا قیمتی قومی اثاثہ ہے، اس کے ضیاع کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت سرسبز، صاف ستھرے اور ماحول دوست بلوچستان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ماحول دوست پالیسیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘سیکرٹری جنگلات

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us