Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے،ڈپٹی کمشنر لورالائی

ڈپٹی کمشنر لورالائی کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے او پی ڈی کا اچانک معائنہ، انتظامی و طبی سہولیات میں بہتری کے احکامات

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے او پی ڈی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ہسپتال میں موجود سہولیات، عملے کی کارکردگی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران متعدد سنگین انتظامی خامیاں سامنے آئیں۔ کئی ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے اور سرکاری ملازمین اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔
دورے کے دوران ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی مجموعی صورتحال بھی غیر تسلی بخش پائی گئی۔ مختلف مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات اور صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو صاف اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ عملے کی نگرانی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کوئی باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر دستیاب نہیں تھا جبکہ حاضری رجسٹر بھی یا تو موجود نہیں تھے یا ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جا رہی تھی۔ انہوں نے اس صورتحال کو انتظامی غفلت قرار دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت جاری کی۔مزید برآں آمدن کی وصولی اور اس کے ریکارڈ کی نگرانی کے حوالے سے بھی کوئی شفاف اور مؤثر نظام موجود نہیں پایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مالی امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے قابلِ آڈٹ اور مؤثر نظام متعارف کرایا جائے تاکہ سرکاری وسائل کے درست استعمال اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔
کپٹین (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے باقاعدگی سے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جائے، ڈیوٹی روسٹرز اور حاضری رجسٹرز کو باقاعدگی سے مرتب اور برقرار رکھا جائے، صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت کے اداروں میں غفلت، بدانتظامی اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *