Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

ضلع سکھر میں ریکارڈ آف رائٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کمشنر سکھر


سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)کمشنر سکھر ڈویڑن کی زیر صدارت ضلع سکھر میں ریکارڈ آف رائٹس کی ازسرِ نو تحریر اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا جائزہ اجلاس کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم قریشی کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ضلع سکھر میں ریکارڈ آف رائٹس (Record of Rights) کی ازسرِ نو تحریر اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر محمد عامر انصاری، ایڈیشنل کمشنر-ٹو نہید احمد میرانی، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اطہر حسین، دیگر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، مختیارکاروں سمیت ضلع سکھر کے دیگر ریونیو افسران اور عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم قریشی نے ریکارڈ آف رائٹس کی ازسرِ نو تحریر اور ڈیجیٹلائزیشن کے جاری عمل کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف ایجنڈا نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا تاکہ اس اہم عمل کو مقررہ مدت میں کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ اجلاس میں تعلقہ وار پیش رفت رپورٹ کا جائزہ ، دستیاب انسانی وسائل کی ضرورت اور افادیت، فیلڈ اسٹاف کی تربیت اور آگاہی، مشکوک یا بلاک شدہ ریونیو اندراجات کے حوالے سے سیکشن 164 کے تحت ریفرنسز، ڈیجیٹلائزیشن کے لیے درکار وسائل ، ازسرِ نو تحریر کے عمل کی تکمیل کے بعد اسکیننگ، ڈیٹا انٹری، سافٹ ویئر اور افرادی قوت کی ضروریات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد کام کی بروقت تکمیل کے لیے واضح لائحہ عمل مرتب کرنا، تمام اہداف کے حصول کو یقینی بنانا اور طے شدہ ٹرمز آف ریفرنسز (TORs) کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اہداف کے مطابق کام کی رفتار مزید تیز کریں اور تمام مراحل کو شفاف، مو¿ثر اور بروقت مکمل کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *