Banner

چلڈرن ہسپتال سکھر میں پیڈیاٹرک آئی ڈیزیز سینٹر کا ایکشن فار ہیومینٹی ٹیم کا دورہ

Share

Share This Post

or copy the link


سکھر/کراچی ( رپورٹ اسلم سومرو)ایکشن فار ہیومینٹی کی ٹیم کا چلڈرن ہسپتال سکھرکے پیڈیاٹرک آئی ڈیزیز سینٹر کا دورہ، تفصیلات کے مطابق بچوں کی آنکھوں کی صحت اور بینائی کے تحفظ کے لیے جاری کاوشوں کے سلسلے میں ایکشن فار ہیومینٹی (AFH) کی ٹیم نے چلڈرن ہسپتال سکھر میں قائم پیڈیاٹرک آئی ڈیزیز سینٹر (PEDC) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم نے مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور بچوں کی آنکھوں کے معائنے کے نظام کا جائزہ لیا،دورے کے دوران ٹیم کو مرکز میں بچوں کی بینائی کی جانچ، آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص اور ضرورت مند بچوں کو چشموں اور مزید علاج کی سہولیات تک رسائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ٹیم نے معائنے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور طبی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے بچوں کی آنکھوں کی صحت کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا،پیڈیاٹرک آئی ڈیزیز سینٹر میں بچوں کی آنکھوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج کو یقینی بنانے کے لیے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے متعدد بچوں کو بہتر بینائی اور روشن مستقبل کے مواقع میسر آ رہے ہیں،ویڑن فار ایجوکیشن فاو¿نڈیشن اور ایکشن فار ہیومینٹی مستحق بچوں کو معیاری آنکھوں کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چلڈرن ہسپتال سکھر میں پیڈیاٹرک آئی ڈیزیز سینٹر کا ایکشن فار ہیومینٹی ٹیم کا دورہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us