Banner

پی بی 45 میں ترقیاتی انقلاب واضح ہے۔ میر خیر اللہ جتک

Share

Share This Post

or copy the link


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور معروف قبائلی شخصیت میر خیر اللہ جتک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی بی 45 میں نمایاں ترقیاتی تبدیلیاں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جن کا تمام تر کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میر علی مدد جتک کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، ترقیاتی کاموں اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔میر خیر اللہ جتک نے کہا کہ حاجی میر علی مدد جتک نے محدود وسائل اور حکومتی وزارت نہ ہونے کے باوجود اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، تعلیم اور دیگر عوامی منصوبوں کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کے مثبت نتائج آج عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ایک ایسا کارنامہ ہے جس نے بے شمار خاندانوں کی زندگیوں میں خوشحالی پیدا کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حلقے کے عوام حاجی میر علی مدد جتک کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ میر خیر اللہ جتک نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ حاجی میر علی مدد جتک کی عوامی خدمات، سیاسی جدوجہد اور ترقیاتی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ مزید مؤثر انداز میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کابینہ میں شمولیت نہ صرف حلقہ پی بی 45 بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

پی بی 45 میں ترقیاتی انقلاب واضح ہے۔ میر خیر اللہ جتک

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us