Banner

محرم الحرام اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی

Share

Share This Post

or copy the link


گنداواہ (رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت) عشرۂ محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی کی زیر صدارت مقامی علماء کرام اور صحافیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فقیہ جعفریہ اور اہل سنت سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سمیت مقامی میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مولانا غلام مصطفیٰ عابدی، مولانا مہر اللہ ربانی، مولانا عبدالفقور حیدری حافظِ محمد شعیب ساکھانی
اور مولانا عبدالماجد آرائیں شریک ہوئے اس موقع پر عشرۂ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد، اتفاق، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن، محبت اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عشرۂ محرم کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، تاہم عوام، علماء کرام اور میڈیا کے تعاون کے بغیر یہ مقصد مکمل طور پر حاصل نہیں کیا جا سکتا انہوں نے دونوں مکاتبِ فکر کے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اجلاس میں شریک علماء کرام نے محرم الحرام کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بہتر سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ اہل سنت کے علماء نے بھی امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر مقامی میڈیا نمائندگان نے بھی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور مثبت آگاہی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر عشرۂ محرم الحرام کو پرامن اور خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

محرم الحرام اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us