Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمفریدہ خانم کی سالگرہ اور کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقدپرنس تھیٹر میں بابائے سٹیج خالد عباس ڈار کے ہاتھوں سکرپٹ کی تقسیمزیارت کے تاریخی جنگلات قومی ورثہ ہیں، تحفظ یقینی بنایا جائے،سردار منظور کاکڑپاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقامریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے، امریکی میڈیاپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمفریدہ خانم کی سالگرہ اور کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقدپرنس تھیٹر میں بابائے سٹیج خالد عباس ڈار کے ہاتھوں سکرپٹ کی تقسیمزیارت کے تاریخی جنگلات قومی ورثہ ہیں، تحفظ یقینی بنایا جائے،سردار منظور کاکڑپاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقامریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے، امریکی میڈیاپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواج

مستحق خواتین اپنی پسند کے بینک سے ادائیگیاں حاصل کر سکیں گی، بی آئی ایس پی


چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد کی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے کراچی میں ملاقات؛ ڈیجیٹل والٹس ادائیگیوں اور انٹرآپریبلٹی میکانزم پر تبادلہ خیال

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے کیش لیس اکانومی وژن کے تحت خواتین بینفشریز کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیوں اور انٹرآپریبلٹی میکانزم کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ صدرِ پاکستان کی خصوصی ہدایات اور وزیراعظم کے کیش لیس اکانومی وژن کے تحت بی آئی ایس پی کی خواتین بینیفشریز کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیوں کے نظام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کو مزید تیز کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے آگاہی مہمات کو بھی مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ جن مستحق خواتین نے ابھی تک مفت سم حاصل نہیں کی وہ 15 جون 2026 سے پہلے اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفاتر سے یہ سہولت حاصل کر سکیں۔
انہوں نے انٹرآپریبلٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نظام مستحق خواتین کو یہ سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنی ادائیگیاں اپنے پسند کے بینک سے حاصل کر سکیں جس سے آسانی، شفافیت اور مالی شمولیت کو فروغ ملے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلئے انٹرآپریبلٹی میکانزم کے نفاذ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈائریکٹر جنرل کیش ٹرانسفرز بی آئی ایس پی محمد ادریس میاں بھی اجلاس میں شریک تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *