Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

عید پر پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے,ایس ایس پی پشین


ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کر کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ٹیلی وڑن کے سینئر پروڈیوسر “کرنٹ افیئرز ٹائم” ملک محب ترین کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) نوید عالم نے بتایا کہ عید گاہوں، مساجد اور مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ عید کے ایام میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس موبائلز اور موٹر سائیکل اسکواڈ کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور افواہوں کے سدباب کے لیے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عید کے پرمسرت موقع پر شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایس ایس پی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *