Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالاحساس، انسانیت کی اصل پہچانانتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظمملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالاحساس، انسانیت کی اصل پہچانانتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم

معرکہ حق کا ایک سال مکمل؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر شداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی بہادری، عزم اور کامیابی کی علامت ہے، قوم اپنے شہدا، غازیوں اور مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر بھرپور جواب نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، پاکستان امن پسند مگر ناقابل تسخیر قوم ہے، دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں، پاک افواج نے قوم کی حمایت سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی خواہش کے ساتھ اپنی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، فتنہ الخوارج اور دہشت گردی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکا-ایران تنازع میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم ‘فولادی دیوار’ بن کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔

صدر مملکت کا معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پیغام:

اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ اور شاہینوں کی غیرمعمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا پیغام دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوشش آبی دہشت گردی ہے، پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان خطے میں توازن اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے، ایران امریکا تنازع کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *