Banner

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بڑھ گئی

Share

Share This Post

or copy the link


سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 27ڈالر کی کمی سے 4ہزار 717 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 94ہزار 62روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے گھٹ کر 4لاکھ 23ہزار 578روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کے اضافے سے 8ہزار 525 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 68روپے کے اضافے سے 7ہزار 308روپے کی سطح پر آگئی۔

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بڑھ گئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us