Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیمری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمی

”معرکہ حق“ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ،میر علی حسن زہری

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما ، ترجمان صدر آصف علی زرداری و سینئر صوبائی نائب صدر بلوچستان میر علی حسن زہری نے معرکہ حق کی مناسبت سے اپنے ایک بیان قوم اور پاک افواج کو کراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم، فیصلہ کن اور یادگار باب ہے جب دشمن کے غرور اور برتری کے دعوو¿ں کو خاک میں ملا کر قومی طاقت اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معرکے نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے معاملے میں کسی دباو¿ یا کمزوری کو ہرگز قبول نہیں کرتا۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ یہ کامیابی صرف عسکری میدان تک محدود نہیں بلکہ پوری قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی قوم نے جس جذبہ یکجہتی اور ولولے کا مظاہرہ کیا اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن کا دفاع کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور مو¿ثر جنگی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت نے دشمن پر یہ حقیقت آشکار کر دی کہ پاکستانی افواج ہر قسم کی جارحیت اور مسلط کردہ جنگ کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم اور افواج نے یکجا ہو کر ازلی دشمن بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا اور اپنی برتری ثابت کی۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ بری فوج کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے بھی اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، اور فضا اور سمندر دونوں محاذوں پر اپنی برتری منوا کر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ وطنِ عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کا مو¿ثر دفاع یقینی بنایا۔ انہوں نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی جرات اور بہترین حکمت عملی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بھی بلند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداءاور غازی قوم کا عظیم سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کی آن، شان اور خودمختاری کا دفاع کیا، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے جو خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام کا خواہاں ہے، تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے دفاع، ترقی اور استحکام کے لیے پوری قوم اور تمام ادارے متحد ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا مو¿ثر اور بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *