Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

ناقص و مضر صحت خوراک کے خلاف بی ایف اے کا بھرپور ایکشن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران کوئٹہ، پشین، لورالائی، ڈیرہ اللہ یار اور گوادر میں مختلف فوڈ بزنسز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے۔بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملک شاپس، جنرل و کریانہ اسٹورز، بیکنگ یونٹس، نمکو مینوفیکچرنگ یونٹس، بیکریز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، پیزا پوائنٹس، ملک شیک یونٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور پولٹری شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انسپیکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، غیر معیاری و مضر صحت اجزاء کا استعمال، خوراک کی غیر مناسب اسٹوریج، ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی میں کوتاہی جیسے متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 42 فوڈ بزنسز پر جرمانے عائد کیے گئے، 3 یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ 49 اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ کاروباری مالکان فوری طور پر اپنی خامیوں کو دور کریں۔ بی ایف اے حکام کے مطابق خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق سب سے بڑی کارروائی کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے علاقے میں عمل میں لائی گئی جہاں بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 3 ریسٹورنٹس سیل جبکہ متعدد یونٹس مالکان پر جرمانے عائد کیے۔ سیل کردہ ریسٹورنٹس میں انتہائی ناقص صفائی، بغیر ڈھانپے کھانے کی اشیاء، نان فوڈ گریڈ میٹریل کا استعمال، خوراک کی غلط ہینڈلنگ و اسٹوریج، فریج میں کاکروچز کی موجودگی، پکا اور کچا کھانا ایک ساتھ رکھنے، پیسٹ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی، کھلے کوڑے دان، چائنیز نمک کا استعمال اور بدبودار تیل جیسے سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔اسی طرح جرمانہ کیے گئے ریسٹورنٹس میں نان فوڈ گریڈ کلر کا استعمال، ورکرز کی ناقص ذاتی صفائی، کھلا آٹا و کوڑا دان، گندے فریج، غیر معیاری ذخیرہ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔بی ایف اے حکام نے فوڈ بزنس مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے ایسے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *