Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

معیاری تعلیم چیلنجز سے نمٹنے کا مؤثر ذریعہ ہے، بریگیڈیئر محمد اظہر خان

ژوب : کمانڈنٹ ایف سی بریگیڈیئر محمد اظہر خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، کیونکہ یہی تعلیم موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر سی ژوب کے فارغ التحصیل طلبا کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پرنسپل بی آر سی پروفیسر گلدار علی خان وزیر پرنسپل بوائز ڈگری کالج پروفیسر عبدالرحمان امین مندوخیل صدر پریس کلب رفیق مندوخیل سمیت اساتذہ کرام اور والدین نے شرکت کی بریگیڈیئر محمد اظہر خان نے کہا کہ بی آر سی ژوب کا شمار صوبے کے بہترین اقامتی اداروں میں ہوتا ہے جہاں کے طلبا نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے نہ صرف ادارے بلکہ پورے ژوب ڈویژن کا نام روشن کیا ہے انہوں نے اس کامیابی پر کالج انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ طلبا نے اپنی تعلیمی زندگی کا ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے تاہم اب ان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں مزید محنت، لگن اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہو گی کمانڈنٹ نے سکول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلبا کے لیے بھاری نقد انعامات کا بھی اعلان کیا اس موقع پر پرنسپل بی آر سی پروفیسر گلدار علی خان وزیر اور پرنسپل بوائز ڈگری کالج پروفیسر عبدالرحمان امین مندوخیل نے فارغ التحصیل طلبا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی آر سی ژوب معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی طلبا کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جاتی رہے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کے والدین نے کہا کہ ان کے بچوں کو گزشتہ چھ سال کے دوران معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کے مواقع فراہم کیے گئے جس پر وہ کالج انتظامیہ اور اساتذہ کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے والدین کی بڑی تعداد میں شرکت ادارے کی بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہے آخر میں کالج اساتذہ اور فارغ التحصیل طلبا میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *