Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوال

نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران نے ایک نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا ہے تاہم اس میں پیشرفت کا انحصار امریکی رویے پر ہوگا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں واضح اور شفاف ہے اور اگر امریکا واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اسے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران قومی مفادات اور دفاعی پالیسی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

رضا امیری مقدم کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے یہ نیا سفارتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچایا گیا ہے، اور موجودہ عمل میں پاکستان ایک مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کردار میں کسی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری ایران کے مؤقف کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، جبکہ امریکا کا رویہ غیر مستحکم قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران سفارتکاری کے راستے پر قائم ہے، لیکن مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار امریکا کے رویے پر ہے۔

ایرانی سفیر نے پاک-ایران تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرجاوہ بارڈر، تفتان بارڈر اور گبد ریمدان بارڈر تجارت کے لیے اہم راستے ہیں، اور پاکستان خطے میں تجارتی تنوع اور ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *