Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوال

پی ایس ایل 11: فائنل میچ کا وقت تبدیل، بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لیے تیار


پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، اب فائنل معرکہ رات 7 بجے کے بجائے رات 8 بجے شروع ہوگا، دوسری جانب بارش کے سائے بھی منڈلانے لگے ہیں، جس سے کرکٹ شائقین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے اس سنسنی خیز مقابلے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے باعث میچ کا وقت تبدیل کرکے 7بجے سے 8بجے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو ہدایت

ڈائریکٹر فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن علیم الحسن کے مطابق شہر میں شام 4 بجے سے رات 10 بجے کے دوران بارش ہونے کا 60 فیصد امکان ہے، جو میچ کے اوقات پر براہِ راست اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا اور بارش کا سلسلہ شام کے وقت شروع ہو سکتا ہے، جو کھیل میں خلل ڈالنے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز میں ٹائٹل کی جنگ

پی ایس ایل 11 کا یہ فیصلہ کن معرکہ جہاں دونوں ٹیمین میدان مارنے کو بیتاب ہیں، وہیں موسمی حالات اسے مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

شائقین کرکٹ اب بیتابی سے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا فائنل کا فیصلہ میدان میں ہوپائے گا یا بارش میچ کا مزہ کرکرا کردے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *