Banner

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ

Share

Share This Post

or copy the link


اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری کی گئی جس میں کئی گھر تباہ ہوئے اور 3 افراد شہید ہوگئے۔

17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جبل ریحان، بصلایا اور جزین کے علاقے السريرة پر حملے کیے۔

لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ السمعیہ میں مسجد کے قریب بھی اسرائیلی حملہ رپورٹ ہوا جبکہ بنت جبیل کے برج قلاویہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ اور گولہ باری کی گئی۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق سرحدی گاؤں خیام میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر شوکین پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید ہوئے۔ لبنان کےضلع نبطیہ میں بھی اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ القنطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ لبنان میں 2 ماہ کےدوران اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 2659 ہوگئی۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us