Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

آزادیِ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، میر علی حسن زہری

آزادیِ صحافت دراصل آزادیِ اظہار کی ضمانت ہے اور ایک باشعور معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر عنصر ہے جب تک قلم آزاد نہیں ہوگا اس وقت تک حق اور سچ کی آواز دبتی رہے گی۔
میر علی حسن زہری
تفصیلات کے مطابق
حب پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینیئر نائب صدر اور ترجمان صدر مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان، میر علی حسن زہری کا ورلڈ فریڈم آف دی پریس کے موقع پر اپنے جاری کردہ مکمل پیغام میں کہا کہ آزادیِ صحافت دراصل آزادیِ اظہار کی ضمانت ہے اور ایک باشعور معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر عنصر ہے انہوں نے کہا کہ جب تک قلم آزاد نہیں ہوگا اس وقت تک حق اور سچ کی آواز دبتی رہے گی اس لیے صحافت کی آزادی کو ہر حال میں یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادیِ اظہار کے لیے جدوجہد کی ہے اور پارٹی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس نے ہر دور میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے حقوق کا دفاع کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی پیپلزپارٹی کی قیادت اسی مشن کو آگے بڑھا رہی ہے میر علی حسن زہری نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس ستون کی مضبوطی ہی ایک مضبوط جمہوری نظام کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافت نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتی ہے بلکہ حکومتی اداروں کی اصلاح اور بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے صحافت کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ غلط معلومات اور پروپیگنڈا جیسے چیلنجز بھی بڑھ گئے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے صحافتی اصولوں کی پاسداری پہلے سے زیادہ ضروری ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ مشکل حالات میں بھی حق اور سچ کا علم بلند رکھا ہے، جو ان کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ دیانتداری کا واضح ثبوت ہے ایسے تمام صحافیوں کو وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بھی سچ کو سامنے لاتے ہیں میر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں کو خصوصی مشکلات کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ یہاں بھی آزاد اور محفوظ صحافتی ماحول قائم ہو سکے انہوں نے نوجوان صحافیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قلم کو مثبت سوچ، تحقیق اور حقیقت پسندی کے ساتھ استعمال کریں اور معاشرے میں امید، شعور اور بہتری کے پیغام کو عام کریں آخر میں میر علی حسن زہری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان صحافت کی آزادی، صحافیوں کے تحفظ اور اظہار رائے کے حق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ ایک آزاد صحافت ہی ایک مضبوط، شفاف اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *