Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادبل پورے، سہولیات ادھوری!سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکباد

مفاد پرست کنسورشیم” بیوروکریسی اور حکومت میں موجود ہے جو وسائل پر قابض ہے، حافظ نعیم الرحمن

ایک لیٹر پر بھاری لیوی وصول کی جا رہی ہے جس کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں عالمی یومِ مزدور کے موقع پر مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور حکمران طبقے پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال عالمی یوم مزدور پر تقاریب اور بیانات تو ہوتے ہیں، مگر مزدوروں کو ان کا حق نہیں ملتا۔ ان کے مطابق پاکستان مزدوروں کی محنت کے باوجود اس رفتار سے ترقی نہیں کر سکا جس کا وہ مستحق تھا، کیونکہ محنت کا پھل ایک مخصوص طبقہ سمیٹ لیتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے الزام لگایا کہ ایک “مفاد پرست کنسورشیم” بیوروکریسی اور حکومت میں موجود ہے جو وسائل پر قابض ہے، جبکہ عام آدمی کو اس کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خیرات نہیں بلکہ ان کا حق دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بھی تنقید کرتے ہوئے اسے کرپشن سے جوڑا اور کہا کہ اس میں بھی مڈل مین کمیشن لیتے ہیں، جبکہ غربت میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ ان کی ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو کیا اجرت دی جاتی ہے۔ انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ اپنے کاروبار میں بھی مزدوروں کو حقوق نہیں دیتا۔

انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور لیوی ٹیکس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک لیٹر پر بھاری لیوی وصول کی جا رہی ہے جس کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق حکومت اس مد میں سینکڑوں ارب روپے وصول کر رہی ہے جبکہ غریب اور مڈل کلاس خصوصاً موٹرسائیکل استعمال کرنے والے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے جاگیرداروں اور بڑے سرمایہ داروں سے ٹیکس وصول نہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ طاقتور طبقہ قرضے لے کر معاف کرا لیتا ہے جبکہ عام مزدور بنیادی حقوق سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹھیکیداری نظام کے باعث مزدوروں کا استحصال ہو رہا ہے، لوگ 12،12 گھنٹے کام کرنے کے باوجود مناسب اجرت نہیں پاتے، اور کروڑوں مزدور رجسٹرڈ بھی نہیں ہیں۔ ان کے مطابق جب تک اس نظام کو چیلنج نہیں کیا جائے گا، مزدوروں کو انصاف نہیں ملے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *