Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم کا اجرا کردیا، بجٹ میں بڑی سہولتیں لانے کا اعلان

وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم کا اجرا کردیا، بجٹ میں بڑی سہولتیں لانے کا اعلان
پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کرنا ہے، 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کردی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم کا اجرا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے خوش خبری سنائی کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے اہم اور نمایاں اقدامات سامنے لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر تعمیر کر سکیں۔ یہ منصوبہ ملک کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلایا گیا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سہولت سے مستفید کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو اپنے گھر سے محروم ہیں ۔ انہیں رہائش فراہم کرنا ایک اہم قومی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے قرض حاصل کرنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عام آدمی کو چھت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح رہے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس مقصد کے لیے 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 4 برسوں میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ رہائشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجموعی طور پر اس اسکیم کا حجم 3.2 کھرب روپے تک پہنچے گا، جس کے تحت 10 مرلے تک کے پلاٹس پر گھر بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے تاکہ اس پر عملدرآمد مؤثر انداز میں جاری رہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بینک اس اسکیم میں فعال کردار ادا کریں گے انہیں خصوصی طور پر سراہا جائے گا اور 14 اگست کے موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف تعمیراتی شعبہ بلکہ صنعت و تجارت میں بھی سرگرمی بڑھے گی اور معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہوں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *