Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

انسداد پولیو مہم کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا، مہراللہ بادینی


ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت 18 مئی سے شروع ہونے والے انسدادِ پولیو مہم کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہیڈ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ پولیو اہلکاران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 18 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں سیکیورٹی انتظامات، پولیو ٹیموں کی تشکیل، حساس علاقوں کی نشاندہی اور ان علاقوں میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات پر غور کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 1818 پولیو ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جبکہ 1620 سیکیورٹی اہلکار ان ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔ زیادہ ریفیوزل والے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ مہم کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے اور تمام ٹیمیں ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *