Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

برآمدات بڑھانے کےلیے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دینے کی ہدایت

برآمدات بڑھانے کےلیے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دینے کی ہدایت
ملک میں اس وقت 21 خصوصی اقتصادی زونز آپریشنل ہیں, جون تک یہ تعداد 26 ہو جائے گی، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ

وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری تعمیل پر عمل درآمد کو مزید آسان اور کم خرچ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کیا جائے، لائسنسنگ اور دیگر سروسز تک رسائی کے سارے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کی جائے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کو ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملکی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ 3.7 فیصد رہا، مالی سال 2028ء تک ملکی برآمدات میں خصوصی اکنامک زونز کا حصہ 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبوں کی مشاورت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس ریڈی ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کے لیے حکومتی اجازت ناموں کے حصول آسان بنانے کے لیے تمام سروسز ڈیجیٹائز کی جا رہی ہیں جس کے لیے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری قائم کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت 21 خصوصی اقتصادی زونز آپریشنل ہیں اور جون 2026ء تک یہ تعداد 26 ہو جائے گی، آسان کاروبار ایکٹ کے تحت سرخ فیتے کا خاتمہ ہوگا اور ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی سے سرمایہ کاری میں مزید سہولت فراہم ہوگی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ، وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *