Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خاناسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خان

کسانوں کی خوشحالی کیلئے آبپاشی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، کمشنر نصیرآباد

کسانوں کی خوشحالی کیلئے آبپاشی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، کمشنر نصیرآباد
موجودہ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے مین پٹ فیڈر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی سالانہ بندش کے موقع پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی نے بیدار کے مقام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں پٹ فیڈر کینال اور اس کی مختلف ذیلی شاخوں بالان شاخ، قیدی شاخ، مگسی شاخ اور عمرانی شاخ سمیت دیگر نہروں پر تعمیر و مرمت اور بھل صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے جس کی مسلسل اور کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ نظام آبپاشی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام جاری حکومتی اقدامات کو بہتر انداز میں بروئے کار لایا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ آئندہ خریف سیزن میں بوائی کے دوران کاشتکاروں کو بروقت اور منصفانہ بنیادوں پر زرعی پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں آبپاشی نظام کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور کاشتکار خوشحال ہوں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *