Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

جم میں ورزش کے دوران نوجوان فالج کا شکار، وجوہات اور بچاؤ کی تدابیر جانیے

صحت: بھارت کے شہر ناگپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ نوجوان جم میں سخت ورزش کے دوران دماغی شریان پھٹنے کے باعث فالج کا شکار ہو گیا۔ اگرچہ بروقت طبی امداد سے اس کی جان بچ گئی، تاہم واقعے نے فٹنس کے شوقین افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ورزش جسم کے لیے فائدہ مند ضرور ہے، لیکن حد سے زیادہ جسمانی مشقت اور آرام کی کمی سنگین صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ نیورولوجسٹ ڈاکٹر ونیت بنگا کے مطابق انسانی جسم کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، جسے نظر انداز کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش دراصل جسم پر ایک “کنٹرولڈ اسٹریس” ہوتی ہے، لیکن اگر اسے مسلسل بڑھایا جائے اور مناسب ریکوری نہ دی جائے تو جسم کی مرمت کا نظام متاثر ہو جاتا ہے، جس سے پٹھوں کی چوٹیں، ہارمونی عدم توازن اور مدافعتی نظام کی کمزوری پیدا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوور ٹریننگ کے دوران اسٹریس ہارمون (کورٹیسول) کی سطح بڑھ جاتی ہے، جس سے تھکن، بے چینی، چڑچڑاپن اور نیند کی خرابی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ بعض صورتوں میں پانی کی کمی اور بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کے باعث دماغی پیچیدگیاں اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

ماہرین نے “اوورٹریننگ سنڈروم” کو بھی خطرناک قرار دیا ہے، جس میں مسلسل تھکن، کارکردگی میں کمی اور جسمانی کمزوری شامل ہے، اور اس سے بحالی کے لیے طویل آرام درکار ہوتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *