Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

فوجی پائلٹس کو سیلفی کا شوق مہنگا پڑ گیا، دو F-15 لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے

فوجی پائلٹس کو سیلفی کا شوق مہنگا پڑ گیا، دو F-15 لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے
پائلٹس پرواز کے دوران سیلفیاں لینے اور ویڈیو بنانے میں مصروف تھے

جنوبی کی فضائیہ نے 2021 میں پیش آنے والے ایک خطرناک فضائی حادثے پر عوام سے معذرت کر لی ہے، جس میں دو ایف ففٹین لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ دسمبر 2021 میں ڈائیگو کے قریب ایک تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا تھا۔ ابتدائی طور پر اس حادثے کی وجوہات واضح نہیں تھیں، تاہم حالیہ آڈٹ رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ جاری کرنے والے سرکاری ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹس پرواز کے دوران سیلفیاں لینے اور ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔

تحقیقات کے مطابق ایک پائلٹ، جو اپنی یونٹ کے ساتھ آخری پرواز کر رہا تھا، بہتر ویڈیو بنانے کے لیے بغیر اجازت جہاز کو تیزی سے اوپر لے گیا اور خطرناک انداز میں موڑ دیا۔ اسی دوران دوسرے جہاز سے ویڈیو بنائی جا رہی تھی۔

جیسے ہی دونوں طیارے ایک دوسرے کے قریب آئے تو ٹکراؤ سے بچنے کی کوشش کی گئی، لیکن ایک جہاز کے پچھلے حصے نے دوسرے جہاز کے وِنگ سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 8 لاکھ 80 ہزار وون (تقریباً 6 لاکھ ڈالر) کا نقصان ہوا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں حادثے کا بنیادی ذمہ دار ونگ مین پائلٹ کو قرار دیا گیا ہے، جسے سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، پرواز سے معطل کیا گیا اور بعد ازاں وہ فوج چھوڑ چکا ہے۔

مزید یہ کہ متعلقہ پائلٹ کو مرمت کے اخراجات کا کچھ حصہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں فضائیہ کی جانب سے پرواز کے دوران ویڈیو بنانے سے متعلق کمزور نگرانی پر بھی تنقید کی گئی۔

جنوبی کوریا کی فضائیہ نے کہا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے پرواز کے حفاظتی قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *