Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

پاکستان میں آئندہ 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں نہ ملنے کا خدشہ

پاکستان میں آئندہ 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں نہ ملنے کا خدشہ
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں روزگار کو ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ہے

عالمی بینک نے پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک میں آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں روزگار کو ترقی پذیر ممالک کا بڑامسئلہ قرار دیاگیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے اس اجلاس میں تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔

اس بارے صدر عالمی بینک اجے بانگا کا کہنا ہے کہ روزگار غربت کم کرنے کا سب سے موٴثر ذریعہ ہے۔ عالمی بینک نے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کاخدشہ ظاہر کرتا ہے۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے نوکریوں کے مواقع مزیدکم ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے ترقی پزیرممالک میں روزگار پیدا کرنے کواولین ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک میں اگلے 10 سے 15 سال میں 1.2 ارب نوجوان روزگار کے قابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کی جانب سے رکن ممالک کے لیے 80 سے 100 ارب ڈالر تک امداد متوقع ہے۔ عالمی بینک نے فوری ریلیف اورطویل مدتی معاشی اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا ہے اوررکن ملکوں میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے کو ترقی کی کنجی قراردیا گیا ہے۔

عالمی بینک نے روزگار بڑھانے کے 5 اہم شعبوں کی نشاندہی کی ہے، جس میں توانائی اور انفرااسٹرکچر کے منصوبے روزگار کے لیے اہم قرار دیے گئے ہیں۔ اسی طرح سیاحت کے فروغ سے معیشت اور روزگار میں اضافہ ممکن ہے۔ علاوہ ازیں زراعت اور ایگری بزنس میں نوکریوں کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ صحت کا شعبہ بھی روزگار پیدا کرنے میں اہم ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *