Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

قدرتی ماحول کا تحفظ اور اس کی بقا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

 

کوئٹہ(خ ن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ اور اس کی بقا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے اجتماعی شعور اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور متنوع ماحولیاتی نظام سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں ساحلی مینگرووز سے لے کر بلند پہاڑی علاقوں کے جونیپر اور چلغوزہ کے جنگلات تک اہم قدرتی اثاثے موجود ہیں، جو موسمیاتی تحفظ، آبی وسائل کے استحکام اور عوام کے روزگار میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم موسمیاتی تبدیلی، طویل خشک سالی اور زمین کی زبوں حالی جیسے چیلنجز صوبے پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے فوری اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان پائیدار ترقی کے فروغ، جنگلات کے رقبے میں اضافے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ درخت لگانے، پانی کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی حفاظت میں بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ الحمدللہ بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے اپنا کلائمیٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے اور اس کے شفاف اور مو¿ثر استعمال کے لیے باقاعدہ پالیسی بھی تشکیل دی ہے، جو موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک سرسبز، مضبوط اور پائیدار بلوچستان کی تعمیر کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *