Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

قلعہ سیف اللہ: طوفانی باد و باراں اور شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان


سینکڑوں زمیندار نان شیبنہ کا محتاج بالا حکام نوٹس لینے کے اپیل۔
​قلعہ سیف اللہ (نمائندہ صحافت / کلیم اللہ کاکڑ): قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں آنے والے شدید سائیکلون،طوفانی بارش اور غیر معمولی ژالہ باری نے پورے علاقے میں قیامت صغریٰ بپا کر دی۔ طوفان کی شدت کے باعث سینکڑوں قدیم اور پھلدار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جبکہ درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعدد خاندان کھلے آسمان تلے آگئے۔​زرعی شعبہ مکمل تباہ، زمیندار نانِ شبینہ کے محتاج ​حالیہ آفت نے علاقے کے غریب زمینداروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ شدید ژالہ باری سے قیمتی سولر پلیٹیں کرچی کرچی ہو گئیں، جبکہ تیار گندم، جو اور دیگر فصلات مکمل طور پر برباد ہو چکی ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ ان کا کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے اور وہ اب ایک وقت کی روٹی (نانِ شبینہ) کے لیے بھی محتاج ہو چکے ہیں۔​رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان
​شرن موسیٰ زئی، رباط کاریز بہار والہ: یہاں سائیکلون کی وجہ سے بڑے پیمانے پر درخت گرے اور دیواریں منہدم ہوئیں۔​دیگر علاقے پتاؤ دولتزئی، شاگئی، پائیزئی، شاگی میرزئی، دولتزئی اول، پاٹک بازار اور اخترزئی میں بھی ژالہ باری نے فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچایا۔ کسان وبزگر کی سال بھر کی محنت اور جمع پونجی چند منٹوں کے طوفان نے مٹی میں ملا دی۔ صوبائی حکومت خبر لے ورنہ پورا علاقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائے گا
​ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور نقصانات کا ابتدائی جائزہ لیا۔ عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی نے حکومتِ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ:​قلعہ سیف اللہ کو فوری طور پر “آفت زدہ” قرار دیا جائے۔​تباہ شدہ سولر سسٹمز اور مکانات کی تعمیرِ نو کے لیے فوری امداد فراہم کی جائے۔
​نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔​علاقے کے مکینوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں اور فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *