Banner

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار، 57 صفحات کا چالان تیار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایف آئی اے نے 57 صفحات پر مشتمل چالان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چالان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جن میں عارف نقوی اور طارق رحیم شیخ سمیت دیگر شامل ہیں۔

چالان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختلف ممالک سے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں تقریباً 1800 ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو “نیا پاکستان” کے نام سے موصول کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 2.1 ملین ڈالر کی مبینہ غیر قانونی فنڈنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ یہ رقم “ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ” نامی کمپنی کے ذریعے بھی بھیجے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کو پی ٹی آئی کی جانب سے کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم چالان کے مطابق اس کمپنی کے وجود پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

دوسری جانب بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چالان مکمل ہو چکا ہے اور جلد عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار، 57 صفحات کا چالان تیار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us