Banner

کم عمری میں انسانیت کی خدمت قابلِ فخر ہے، مسز ماجبین صاحبہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایبٹ آباد میں معروف سماجی شخصیت مسز ماجبین صاحبہ نے ننھی سوشل ایکٹیوسٹ دعا عمران کے گھر آمد کی اور ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسز ماجبین صاحبہ نے دعا عمران کی کم عمری میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابلِ فخر عمل ہے۔انہوں نے دعا عمران سے مخاطب ہو کر کہا، “بیٹا، آپ نے کم عمر میں جو خدمات انجام دی ہیں، اس پر میرا دل سے خراجِ تحسین قبول کریں۔”دعا عمران نے مسز ماجبین صاحبہ کے حوصلہ افزا الفاظ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گی مسز ماجبین صاحبہ نے مزید کہا کہ زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں، لیکن اللہ پر بھروسہ رکھنے سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ انہوں نے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ دعا عمران کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دے اور انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔آخر میں دعا عمران نے بھی مسز ماجبین صاحبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، آمین۔”

کم عمری میں انسانیت کی خدمت قابلِ فخر ہے، مسز ماجبین صاحبہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us