Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

اسلام آباد امن مزاکرات سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بلند ھوا ہے،سید امان شاہ

اسلام آباد امن مزاکرات سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بلند ھوا ہے،سید امان شاہ
ایران امریکہ امن مذاکرات میں پاکستان کا کلیدی کردار قابلِ ستائش ہے۔ صوبائی کنوینئر اے۔پی۔پی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم کی سفارتیکاوشیں عالمی سطح پر سراہاجا رہی ہیں۔
کوئٹہ/کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ امن مذاکرات میں پاکستان کے مؤثر اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفارتی کامیابی ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کی حمایت کی ہے، اور حالیہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ بصیرت اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی سنجیدہ سفارتی کوششوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پاکستان نے متوازن اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عالمی برادری کا اعتماد حاصل کیا۔سید امان شاہ نےکہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات نے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ملک کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی مثبت سفارتی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرتا رہے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *