Banner

دباؤ میں نہیں آئیں گے جواب سخت ہو گا، ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ایران کا دو ٹوک ردعمل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تہران (ویب ڈیسک): ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو مسلسل ناکامیوں اور سبکی کا سامنا ہے، اور سخت بیانات دراصل انہی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔

بیان کے مطابق دھمکیوں کے ذریعے امریکا نہ تو اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے اور نہ ہی خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکتا ہے۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جارحانہ بیان بازی درحقیقت اس کی کمزوری کا اظہار ہے۔

ایران نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اور اگر امریکا نے کسی بھی نوعیت کی فوجی کارروائی کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا، جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

دباؤ میں نہیں آئیں گے جواب سخت ہو گا، ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ایران کا دو ٹوک ردعمل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us