Banner

سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات

سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات
Share

Share This Post

or copy the link

بہاولپور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت۔منشیات فروشوں کے لئے اب پنجاب میں چھپنے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔عظمیٰ بخاری۔تفصیلات کے پاکستان میں سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یٰسین جوئیہ کی پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی جہاں صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کے علاوہ سماجی کارکن ذوالفقار حسین کے علاوہ سید محسن بھی موجود تھے۔اعزازی قونصل جنرل یٰسین جوئیہ نے وزیر اطلاعات سے گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ منشیات جیسی لعنت پر قابو پانے کے لئے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے پر بھی بات کی۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دوران گفتگو کہا کہ پنجاب میں منشیات فروشوں کے لئے اب کوئی جگہ نہیں اور منشیات فروشی پر حکومت زیرو ٹالرینس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت منشیات فروشی کے خاتمہ کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کیلئے مہم بھی چلائی گئی کیوں کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے اس حوالے سے سماجی تنظیم ڈرگ ایڈوایزری ٹریننگ حب کی منشیات کے تدارک کے لئے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں حکومت منشیات کے خاتمے اور آگاہی کے لئے سماجی تنظیم ڈرگ ایڈوایزری ٹریننگ حب کے ساتھ تعاون کو یقینی بناۓ گی۔

سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us