Banner

پاکستان کی بیٹی گل افشاں طارق انٹرنیشنل بائیکر

Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان کی بیٹی گل افشاں طارق انٹرنیشنل بائیکر
رپورٹ ۔۔شہزاد بھٹہ
پاکستان دنیا میں ایک جنت نظیر خطہ ھے جس کو قدرت نے اپنے انمول خزانوں سے مالا مال کر رکھا ھے وادی سندھ تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں نمایاں مقام رکھتی ھے
قدرت نے پاکستان قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ ذہین ترین لوگوں بھی پیدا کئے ہیں جنہوں نے ھر شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیئے اور پاکستان کا نام سربلند رکھا ھے
انہی عظیم شخصیات میں ایک اھم ترین نمایاں نام برطانوی نژاد پاکستانی گل افشاں طارق کا ھے جو پاکستان کی پہلی خاتون بائیکر ھیں جہنوں نے تن تنہا اپنی ہیوی بائیک کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کا وزٹ کیا اور اپنے وطن عزیز کا مثبت روشن ترقی پسند پر امن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا اور پاکستان کے بارے منفی رجعت پسندانہ سوچ کو شکت دی

گل افشاں گل دنیا کی پہلی خاتون ھیں جنہوں نے لندن سے لاھور تک تنہا اپنی بائیک کے ذریعے سفر کیا اس دوران انہوں نے مختلف یورپین اور ایشین ممالک کے تفصیلی وزٹ کیے اور حالات سے آگاہی حاصل کی
گل افشاں خواتین میں جرات اور بہادری کا نشان ھیں
گل افشاں مانچسڑ انگلینڈ میں رہائش پزیر ہیں آپ بطور پروفیشنل ایک کمپیوٹر انجینئر ھیں ان کے خاوند فلم میکرز ھیں وہ ایک تین سالہ بیٹی کی ماں ھیں
– انگلینڈ میں رہتے ہوئے وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ھیں جبکہ سیاحت سے دلی لگاؤ رکھتی ہیں
– برطانوی نژاد پاکستانی بائیکر گل افشاں طارق نے کچھ ماہ پہلے لندن سے لاہور کی جانب موٹر بائیک پر سفر شروع کیا تھا روانگی سے پہلے لندن کے ایک بائیکرز کیفے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بائیکرز جمع ہوئے، جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور طویل سفر کے لیے مفید مشورے بھی دیے۔
– گل افشاں طارق حقوقِ نسواں کے لیے سرگرم عمل رہتی ہیں لندن سے پاکستان تک سفری مہم کا مقصد پاکستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے ہے کہ اگر خواتین پُرعزم ہوں تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہیں۔
– پاکستان کی بیٹی گل افشاں طارق جمعرات کو اپنی ہیوی بائیک کے ذریعے انگلینڈ سے شروع کئے گئے سفر کے دوران لاھور تشریف لائیں تو پنجاب خصوصاً لاہور بھر کے بائیکرز نے ملک تصور اور عابد ھاشمی کی قیادت میں پاکستان کی بیٹی انٹرنیشنل بائیکر گل افشاں طارق کا انگلینڈ سے لاہور پہنچنے پر ٹھوکر نیاز بیگ ملتان لاھور پر شاندار والہانہ استقبال کیا
خواتین و مرد بائیکرز نے گل افشاں طارق کو پھولوں کے ھار پہنائے اور گلاب کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے خوش آمدید کیا
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے گل افشاں طارق کو پُرامن پاکستان کا ایک مثبت بہادر چہرہ قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا
شہزاد بھٹہ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر اور دلیر بیٹی گل افشاں طارق نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تن تنہا دنیا کے مختلف ممالک کا مطالعاتی وزٹ کیا اور دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت پیش کیا جس پر وہ خراجِ تحسین کی مستحق ھیں اور حکومت پاکستان اور پنجاب کو چاھیے کہ گل افشاں طارق کو نشان امتیاز سے نوازے
گل افشاں طارق کا تعلق سرگودھا سے ھے ان کے والد پاکستان آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں
گل افشاں نے بتایا کہ جب وہ اپنے پیارے وطن پاکستان پہنچی تو کراچی کوہٹہ سمیت ھر شہر ھر علاقے میں ھم وطنوں کی جانب سے پیار ومحبت اور والہانہ انداز سے استقبال کیا گیا وہ جس شہر میں بھی گئی ھیں وھاں بائیکرز کیمونٹی کے ساتھ ساتھ عوام نے محبتوں کے پھول نچھاور کئے ہیں
عابد ھاشمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ھائر ایجوکیشن کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اف سائنس وحدت روڈ میں گل افشان طارق کے اعزاز میں زبردست استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔
گل افشاں طارق نے بطور مہمان خصوصی پاکستان میں خواتین بائیکر ٹورزم کے فروغ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سےسیمینار میں شرکت کی۔
گورنمنٹ سائنس گریجویٹ کالج کے وائس پرنسپل زاہد بھٹی بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر ضیاء الرحمن فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ناصر کھوکھر اور دیگر اساتذہ نے طالبات کے ہمراہ مہمانوں کا شاندار استقبال کیا تقریب کے اخر میں تمام بائیکرز نے کالج کے پرنسپل سخاوت علی ڈوگر صاحب کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں کی بدولت اج کا یہ استقبال اور سیمینار کامیاب رہا

گل افشاں طارق نے اپنے ٹریولنگ/ بائنگنگ شوق کے ذریعے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اور آزادی نسواں کے لئے سرگرم عمل ہیں
– گل فشاں کو حکومت پاکستان نے 2017 میں حقوق نسواں کے لیے جدوجہد دنیا بھر میں پاکستان کا روشن مثبت چہرہ پیش کرنے اور موٹر بائیکرز کمیونٹی کی فلاحی و سماجی خدمات کے اعتراف پر گولڈ میڈل دیا گیا اس کے ساتھ گل افشاں طارق بی بی سی ٹریول شو میں بطور سیپکر شریک ہوتی رھی ھیں

پاکستان کی بیٹی گل افشاں طارق انٹرنیشنل بائیکر

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us