Banner

کوئٹہ میں کاروباری اوقات کار مقرر، دکانیں 8 بجے بند ہونگی، مہراللہ بادینی

کوئٹہ میں کاروباری اوقات کار مقرر، دکانیں 8 بجے بند ہونگی، مہراللہ بادینی
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ میں کاروباری اوقات کار مقرر، دکانیں 8 بجے بند ہونگی، مہراللہ بادینی
توانائی بحران کے پیش نظر مارکیٹوں کے اوقات محدود، مہراللہ بادینی
شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ، مہراللہ بادینی
حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، مہراللہ بادینی
توانائی بچاؤ کیلئے کوئٹہ میں نئے اوقات کار نافذ، مہراللہ بادینی
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں توانائی کے حالیہ بحران کے پیش نظر حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، انجمن تاجران کے نمائندگان، موبائل ایسوسی ایشن، شادی ہال مالکان، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز مالکان، ریسٹورنٹ مالکان اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے کوئٹہ شہر کی تمام مارکیٹیں، دکانیں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتی فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ توانائی کے استعمال میں کمی لائی جا سکے اور موجودہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا تمام تاجر برادری اور متعلقہ افراد حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .

کوئٹہ میں کاروباری اوقات کار مقرر، دکانیں 8 بجے بند ہونگی، مہراللہ بادینی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us