Banner

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کا منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 38 پمپس سیل، 15 گرفتار، سخت وارننگ جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔
کارروائی کے دوران:
38 منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے گئے
15 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا
متعدد افراد کو سخت وارننگ جاری کی گئی

یہ کارروائیاں سب ڈویژن (سریاب) میں اسسٹنٹ کمشنر مصور احمد اچکزی، سب ڈویژن (سٹی) میں اسسٹنٹ کمشنر محمد امیر حمزہ بلو اور سب ڈویژن (صدر) اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف ہاشمی کے زیر نگرانی کی گئیں، جہاں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے غیر قانونی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کا منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 38 پمپس سیل، 15 گرفتار، سخت وارننگ جاری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us