Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

یوم القدس ریلی؛ کراچی کی کون سی سڑکیں آج بند ہوں گی؟

کراچی میں آج نمازِ جمعہ کے بعد ایک دینی جماعت کی جانب سے یوم القدس ریلی نکالی جائے گی، جس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ریلی نمائش چورنگی سے اماں ٹاور تک جائے گی، اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل راستے استعمال کریں تاکہ ٹریفک کے دباؤ اور ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

متبادل راستے

تین ہٹی سے ٹاور جانے والے شہری گرومندر → سولجر بازار → بہادر یار جنگ روڈ → ہولی فیملی اسپتال یا بنوری سنگل → پی پی چورنگی → کوریڈور تھری کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ناظم آباد سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو لسبیلہ → نشتر روڈ → رنچھوڑ لائن → سول اسپتال کے راستے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فریسکو چوک اور عیدگاہ چوک سے نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو تبت چوک → ریگل چوک → ایمپریس مارکیٹ یا جوبلی → آغا خان انکل سیریا → کوسٹ گارڈ → سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔

داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے نمائش کی طرف آنے والے شہری پریڈی چوک → صدر دواخانہ → پی پی چورنگی یا ریگل چوک کا راستہ استعمال کریں۔

گارڈن چڑیا گھر سے زیب النساء اسٹریٹ جانے والے شہری آغا خان سوئم روڈ → کوسٹ گارڈ → بہادر یار جنگ روڈ → سولجر بازار یا انکل سیریا اسپتال → سعید منزل کا راستہ اختیار کریں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *