Banner

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے تربت میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کے روز تربت شہر میں شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں تربت سرکٹ ہاؤس میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت شہر کے لیے لائی گئی چار گرین بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب احمد نوشیروانی سمیت دیگر وزراء اور منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ گرین بس منصوبہ تربت شہر کے عوام کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ڈی بلوچ سے آبسر روڈ تک 18.4 کلومیٹر طویل روٹ پر چار بسیں چلائی جائیں گی جبکہ اس روٹ پر 18 اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین بس سروس کے ذریعے روزانہ تقریباً ساڑھے چار ہزار مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے بعد تربت بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں یہ جدید بس سروس شروع کی جا رہی ہے، جو پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائے گی اور شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے تربت میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us