Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان

رجب بٹ کا شادی ختم کرنے کا اعلان
پاکستان کے معروف فیملی وی لاگراور یو ٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان اختلافات سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آئے ہیں، جبکہ اب رجب بٹ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس جوڑی کو بہت پسند کیا تھا۔ شادی کے بعد دونوں کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام کیوان سلطان رکھا گیا۔
تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے گئے کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق تھا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا انفلوئنسر فاطمہ خان کا نام بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ مزید زیرِ بحث آ گیا۔
رجب بٹ نے اپنے ایک وی لاگ میں بھی اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے واقعی ایمان فاطمہ کو دھوکہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی سے پہلے ایک ریلیشن شپ میں تھے جو شادی کے بعد آہستہ آہستہ ختم ہوگیا۔
یو ٹیوبر کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس غلطی پراپنی اہلیہ سےمعافی بھی مانگی تھی اور ایمان نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کے بعد بھی کئی باتیں سامنے آئیں جنہوں نے دونوں کے تعلقات کو مزید خراب کر دیا۔
دوسری جانب ایمان فاطمہ کے بھائی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی بہن کا مؤقف پیش کیا جس کے بعد یہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا اور سوشل میڈیا پر دونوں خاندانوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔
اس تمام صورتحال کے بعد رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اب اس شادی کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے۔
رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے اور اسے ہر ممکن سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ساری دولت ان کے بیٹے کے نام ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ معاملات خاص طور پر ان کے والدین کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات نے صورتحال کو اس نہج تک پہنچا دیا کہ اب اس رشتے کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کے مقابلے میں اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر انہوں نے ایمان بٹ کی فیملی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
رجب بٹ کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی صارفین ایمان فاطمہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ افراد رجب بٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس وقت یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک بڑا موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *