Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

حکومت اور پریس کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ڈی جی پی آر بلوچستان عسکر خان

حکومت اور پریس کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ڈی جی پی آر بلوچستان عسکر خان

کوئٹہ (خ ن)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیرِ صدارت اخبارات کے مدیران کا ایک اہم تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے علاقائی اور قومی اخبارات کے مدیران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں روزنامہ جنگ، سنچری ایکسپریس، دنیا، انتخاب، بلوچستان نیوز، آزادی، بلوچستان ایکسپریس، ببلوچستان ٹائمز، زمانہ اور انڈیپنڈنٹ کے ایڈیٹرز شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اخبارات کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکائ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مثبت اور تعمیری روابط کے ذریعے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔اجلاس میں ایکریڈیشن کمیٹی کو فعال بنانے، میڈیا اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی پی آر عسکر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رہیں گی۔ڈی جی پی آر عسکر خان نے کوئٹہ پریس کلب آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کریں گے اور صحافی برادری کے ساتھ براہِ راست ملاقات کریں گے تاکہ باہمی روابط کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *