Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

چیمبر آف مائنز کے قیام سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، کمشنر شاہزیب خان کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت چیمبر آف مائنز کے قیام کے لیے اراضی کی فراہمی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن آغا سمیع اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر (پولیٹیکل) کوئٹہ ڈویڑن سید کلیم اللہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ شہر میں چیمبر آف مائنز کے قیام کے لیے مناسب اراضی کی تلاش اور الاٹمنٹ کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چیمبر آف مائنز کے لیے کم از کم 25 ہزار اسکوائر فٹ زمین درکار ہے جو شہر کے قریب اور باآسانی قابلِ رسائی ہو۔متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مختلف موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ جلد از جلد اراضی کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات کا شعبہ صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف مائنز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ایک مو¿ثر پلیٹ فارم میسر آئے گا جس سے نہ صرف مقامی بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے لیے سیکیورٹی، اندرونِ شہر رسائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں صوبے کی اہم صنعت معدنیات ہی ہوگی اور اس شعبے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *