Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپ

علی ترین اور ’ملتان سلطانز‘ کو چلانے کا خرچہ: پی ایس ایل کی فرنچائزز پیسہ کیسے کماتی ہیں؟

’ہم نے اس ٹیم کو ایک برانڈ بنانے کے لیے وقت اور پیسہ لگایا اور بہت محنت کی ہے۔ سو ملتان سلطانز کو چھوڑنا میرے لیے آسان فیصلہ نہیں تھا مگر حالات کے پیش نظر یہ مشکل مگر درست فیصلہ تھا۔‘

پاکستان سپر لیگ کے انتظامی معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کشیدگی کے بعد 31 دسمبر 2025 علی ترین کا ملتان سلطانز کے مالک کے طور پر آخری دن ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئندہ سیزن کے لیے ملتان سلطانز کو بورڈ خود چلائے گا۔

چند ہفتے قبل جب علی ترین کی ملتان سلطانز سے علیحدگی کے تصدیق کی گئی تو یہ لگ رہا تھا کہ اس کے ساتھ ہی علی ترین کا پی ایس ایل سے رشتہ بھی شاید ختم ہو جائے تاہم اب اس بات کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں کہ وہ ایک بار پھر ایک نئی ٹیم کے مالک کے طور پر اس لیگ میں دکھائی دے سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری کو اسلام آباد میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کر رہا ہے اور پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ علی ترین کو اس نیلامی میں شرکت کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور اگر وہ یہ بولی جیت لیتے ہیں تو وہ پی ایس ایل کی ایک نئی ٹیم کے مالک بن سکتے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران علی ترین کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے علی ترین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ سات برسوں میں علی ترین نے فرنچائز کے لیے بہت کام کیا ہے جو کچھ اُن کے اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کے درمیان ہوا اُس پر میں بحث نہیں کرنا چاہتا۔ اور اگر وہ نئی ٹیم لینا چاہتے ہیں تو ہم اُن کو ضرور خوش آمدید کہیں گے۔‘

شیئر کریں: WhatsApp

roshanurdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *