Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

راشدی فارم نوڈیرو میں آرگینک کچن گارڈننگ مہم کے تحت سردیوں کی سبزیاں لگانے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو) زہر سے پاک سبزیوں اور پھلدار پودوں کی گھریلو کاشت کو فروغ دینے پر زور، روٹری کلب کے وفد کی شرکت ،نوڈیرو میں سندھ چیمبر آف ایگریکلچر لاڑکانہ کی جانب سے راشدی فارم، نوڈیرو میں آرگینک کچن گارڈننگ مہم کے تحت زہریلی زرعی ادویات اور مضر کیمیائی مادوں سے پاک طریقے سے سردیوں کی سبزیاں اور پھلدار پودے لگانے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا افتتاح سندھ بلوچستان روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ چوہدری اسد سکندر نے کیا۔ تقریب میں موئن جو دڑو روٹری کلب کے صدر ڈاکٹر دیالی گل، میرپورخاص روٹری کلب کے صدر ایڈووکیٹ فرقان علی شیخ ، لاڑکانہ کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر مختار احمد ابڑو، روٹری کلب نوابشاہ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سید تہذیب الحسن، ایوانِ زراعت لاڑکانہ کے صدر سید سراج راشدی، ڈاکٹر اعجاز شیخ، ڈاکٹر خلیل احمد کٹپر، ڈاکٹر منوج کمار، ڈاکٹر راجکمار، روٹری کلب لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ، کوآرڈینیٹر عبدالجبار شیخ اور اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر مہمانوں ڈاکٹر دیالی گل نے کہا کہ سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کی جانب سے کچن گارڈننگ کو فروغ دینے اور کیمیائی زہروں سے پاک خوراک کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ صحت مند معاشرے کے لیے محفوظ خوراک، ماحول دوست زراعت اور شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چوہدری اسد سکندر نے کہا کہ روٹری کلب دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت، فلاحی سرگرمیوں اور جدید تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ کچن گارڈننگ جیسے منصوبوں سے عوام میں صحت مند طرز زندگی کا شعور پیدا ہوتا ہے۔ایڈووکیٹ فرقان علی شیخ اور ڈاکٹر مختار احمد ابڑو نے کہا کہ روٹری کلب کا نیٹ ورک دنیا کے مختلف ممالک میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور درختوں کی تعداد بڑھانا ضروری ہے۔ آبادگاروں کو اپنی فصلوں پر غیر ضروری اور صحت کے لیے مضر کیمیائی ادویات کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر منوج کمار اور ڈاکٹر خلیل احمد کٹپر نے کہا کہ زرعی فصلوں کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کے لیے جدید حیاتیاتی طریقے اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ فائدہ مند شکاری کیڑوں (Predators) اور طفیلی کیڑوں (Parasitoids) کے استعمال سے زرعی ادویات پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے، جو انسانی صحت اور ماحول دونوں کے لیے مفید ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، صحنوں، چھتوں اور خالی جگہوں پر سبزیاں اور پھلدار پودے لگائیں۔سید تہذیب الحسن اور عبدالجبار شیخ نے کہا کہ پوری دنیا میں آرگینک خوراک اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ متوازن غذا، روزانہ چہل قدمی اور جسمانی سرگرمیاں صحت مند زندگی کے اہم جز ہیں۔
جبکہ آخر میں سید سراج راشدی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی، ماحول دوست زراعت اور زہریلی ادویات کے استعمال میں کمی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ گھروں میں زہر سے پاک سبزیاں اور پھلدار پودے لگانے سے صحت مند نسل اور سرسبز معاشرے کی تعمیر ممکن ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *