Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

عوامی خدمت کی روایت اور ترقی کا عزم: چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ اور “شیخ ہاؤس” کا تاریخی کردار

تحریر: شاہد گولہ

سندھ کا تاریخی شہر شکارپور، جو اپنی بیدار مغز ثقاقفت، تعلیم دوست ماحول اور منفرد طرزِ تعمیر کے باعث “پیرس آف سندھ” کے نام سے جانا جاتا ہے، ہمیشہ سے سیاسی و سماجی تحرکات کا مرکز رہا ہے۔ اس تاریخی شہر کی رونقوں کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل میں شیخ ہاؤس شکارپور کا نام ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس روایت کو موجودہ دور میں آگے بڑھاتے ہوئے، پاکستان پیپلزپارٹی (PPP) کے ممتاز اور عوامی رہنما محترم فیاض محمود شیخ صاحب بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور شہر کی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوام الناس کی خدمت کے لیے شب و روز متحرک ہیں۔
شکارپور کی تاریخ میں شیخ ہاؤس صرف ایک رہائش گاہ کا نام نہیں، بلکہ یہ دہائیوں سے علاقے کے غریب، مظلوم اور حاجت مند لوگوں کے لیے امید کا مرکز اور پناہ گاہ رہا ہے اور شیخ ہاؤس کا سیاسی و سماجی سفر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٸر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سندھ جناب مقبول احمد شیخ صاحب اور انکے والد محترم مرحوم محترم عبدالرحمان خان شیخ اور خاندان کے دیگر اکابرین سے جڑا ہے۔ شیخ خاندان نے ہر مشکل دور میں شکارپور کے عوام کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط رکھا ہے۔
شیخ ہاؤس کے دروازے بلا تفریقِ مذہب، ذات اور سیاسی وابستگی ہر عام و خاص کے لیے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔ معاشی مشکلات کا شکار لوگ ہوں، انتظامی یا پولیس کے مسائل ہوں یا خاندانی تنازعات، شیخ ہاؤس میں قائم “عوامی دربار” میں ہر شخص کو عزت اور انصاف فراہم کیا جاتا ہے اور علاقے کے سیاسی و سماجی تنازعات کو باہمی رضامندی اور جرگہ سسٹمز کے ذریعے پرامن طور پر حل کرانے میں شیخ ہاؤس نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار اور محترم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
فیاض محمود شیخ صاحب نے شیخ ہاؤس کی اسی خدمت خلق کی عظیم روایت کو اپنا مشعلِ راہ بنایا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قیادت کی رہنما ہدایات کے تحت جب انہوں نے میونسپل کمیٹی شکارپور کا چارج سنبھالا، تو ان کا مقصد صرف ایک عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ شکارپور کو ایک جديد اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانا تھا۔
انہوں نے روایتی سیاست سے ہٹ کر انتظامی کارکردگی، شفافیت اور فیلڈ ورک کو اپنی ترجیح بنایا۔
میونسپل کمیٹی کے تحت نمایاں ترقیاتی کام اور کارکردگی
شکارپور شہر کو گزشتہ دہائیوں میں شہری مسائل، سیوریج کے ابتر نظام اور سڑکوں کی زبوں حالی جیسے چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ چیئرمین فیاض محمود شیخ صاحب نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ایک قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبہ بندی تشکیل دی۔ اور شکارپور شہر کے دیرینہ مسائل میں سے ایک نالیوں اور سیوریج کے پانی کی نکاسی تھا۔ چیئرمین فیاض محمود شیخ نے میونسپل عملے کو اپنی ٹیکنیکل ہدایات کے ساتھ شہر کے اہم نالوں کی صفائی اور ڈرینج پمپنگ اسٹیشنوں کو فعال بنانے کی خصوصی مہمات چلائیں اور شہر کے تمام وارڈز اور گلی محلوں میں صفائی کے نظام کو منظم کرنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اصولوں کو بروئے کار لایا گیا۔ میونسپل کمیٹی کی گاڑیاں اور عملہ روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے کی مہمات میں مصروف عمل رہتی ہیں، جس سے شہر کے مرکزی بازاروں اور رہائشی علاقوں کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اور اسکے علاوہ شکارپور کے اہم چوراہوں، شاہراہوں اور تنگ گلیوں میں رات کے وقت روشنی کا انتظام یقینی بنانے کے لیے نئی اسٹریٹ لائٹس اور ایل ای ڈی سسٹمز نصب کیے گئے اور تاکہ بالخصوص خواتین کی حفاظت اور نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے شہر کے اہم چوراہوں اور گلیوں میں نئ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بنیادی شاہراہوں پر پیچ ورک اور سڑکوں کی مرمت کا کام تیز کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ خستہ حال سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کے ذریعے شہریوں کے لیے نقل و حمل کو آسان بنایا گیا ہے۔
شہریوں کو بنیادی سہولیات انہی کی دہلیز پر فراہم کرنے کی حکمت عملی کے تحت چیٸرمین فیاض محمود شیخ صاحب کی خصوصی کاوشوں سے میونسپل کمیٹی شکارپور کے مرکزی دفتر میں نادرا (NADRA) کا بوتھ قائم کیا گیا۔ اس اقدام سے عام شہریوں، بالخصوص خواتین اور بزرگوں کو شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کے لیے دور دراز دفاتر کے چکروں سے نجات ملی اور وقت کی بچت ممکن ہوئی۔ شکارپور کی تاریخی عمارتوں اور قدیم بازاروں کے تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی کی سطح پر مختلف تجاویز اور مقامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ شہر کے قدیم حسن کو بحال کیا جا سکے۔
فیاض محمود شیخ کی قیادت کی ایک سب سے بڑی خصوصیت ان کا کھلی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کا انعقاد ہے اور انہوں نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے اور حل کرنے کے لیے میڈیا سیل اور کمپلینٹ آؤٹ لیٹس کو متحرک کیا ہے۔
اسکے علاوہ صرف دفتر تک محدود رہنے کے بجائے وہ خود شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور عملے کی حاضری کا معائنہ کرتے ہیں۔ اگرچہ محدود میونسپل بجٹ اور وسائل کی کمی جیسے چیلنجز اب بھی درپیش ہیں، تاہم چیئرمین فیاض محمود شیخ کا ویژن شکارپور کو ایک جدید، صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنانا ہے۔ ان کے آئندہ منصوبوں میں شامل ہیں۔
شہر کی خوبصورتی، پبلک پارکس کی بحالی اور پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس کا مزید گلی محلوں تک پھیلاؤ کیا گیا تاکہ میونسپل کمیٹی کے نظام کو جدید ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گامزن کرنا۔
محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے یہ ثابت کیا ہے کہ قیادت کا اصل امتحان عوامی خدمت میں ہوتا ہے۔ انہوں نے جہاں ایک طرف شیخ ہاؤس کی تاریخی و روایتی عوامی خدمت کے علم کو بلند رکھا ہے، وہاں دوسری طرف میونسپل کمیٹی شکارپور کے پلیٹ فارم سے شہر کی بنیادی ساخت کو بہتر بنا کر ایک روشن اور جدید شکارپور کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور اور عوامی خدمت کا جذبہ ان کی ہر پالیسی کا محور و مرکز ہے اور محترم فیاض محمود شیخ صاحب نے بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور اپنی عملی جدوجہد اور عوامی خدمت سے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف اور جذبہ سچا ہو تو محدود وسائل میں بھی مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور “روٹی، کپڑا اور مکان” کے ساتھ ساتھ شہری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ شکارپور کی ترقی و خوشحالی میں اپنا فعال اور تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *