Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ایک سال کے دوران 60 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، حمزہ شفقاتبواسیر کا لیزر علاج، کم تکلیف اور جلد صحت یابی ممکن ہے، ڈاکٹر نور خان وزیرکان کن مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہزمینداروں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، محمد یار مگسیخبر: فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا کشیدگی پر بات چیت متوقعمینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو اغوا کر لیا گیاسونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلبلوچستان میں ایک سال کے دوران 60 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، حمزہ شفقاتبواسیر کا لیزر علاج، کم تکلیف اور جلد صحت یابی ممکن ہے، ڈاکٹر نور خان وزیرکان کن مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہزمینداروں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، محمد یار مگسیخبر: فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا کشیدگی پر بات چیت متوقعمینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو اغوا کر لیا گیاسونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضل

زمینداروں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، محمد یار مگسی

گنداواہ (رپورٹ شیر احمد ساسولی نمائندہ صحافت)
ایکسیئن ایریگیشن جھل مگسی محمد یار مگسی نے کہا ہے کہ زمینداروں اور کسانوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ ایریگیشن بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ دریائے مولہ سے آنے والے گنداواہ واٹر چینل کی بھل صفائی اور شگاف پڑنے کی صورت میں محکمہ ایریگیشن کا عملہ الرٹ رہتا ہے۔ جہاں کہیں شگاف پڑتا ہے، وہاں فوری طور پر بھاری مشینری کے ذریعے شگاف کو پُر کرکے گنداواہ واٹر چینل میں پانی کی ترسیل بحال کر دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں میں عملہ دن رات اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے تاکہ زمینداروں اور کسانوں کو زرعی ضروریات کے لیے پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ گنداواہ واٹر چینل علاقے کی زراعت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے بڑی تعداد میں زمینداروں اور کسانوں کی زرعی زمینیں سیراب ہوتی ہیں اور ان کا روزگار وابستہ ہے۔محمد یار مگسی نے مزید کہا کہ واٹر چینل میں پانی کی روانی برقرار رکھنے، شگافوں کی بروقت مرمت اور بھل صفائی کے لیے متعلقہ عملے کو متحرک رکھا جاتا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دستیاب وسائل اور مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ پانی کا ضیاع روکا جا سکے اور زرعی زمینوں تک پانی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *