Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

لانگ مارچ کیوں ناکام ہوا؟ پی ٹی آئی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کی ناکامی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ رہنے کی وجوہات سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی منصوبہ بندی اور قیادت کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شریک بعض رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارچ کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور متعدد رہنماؤں کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔

اجلاس میں سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جب بھی سہیل آفریدی سے لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ بعض رہنماؤں کے مطابق لکی مروت سے مردان تک بھی انہیں مارچ کے منصوبے سے متعلق مکمل معلومات نہیں دی گئیں۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر لانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا، تاہم پارٹی کا مؤقف تھا کہ محمود اچکزئی کو بانی چیئرمین عمران خان نے نامزد کیا ہے، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر سیف سے رابطہ کرنے کی تجویز بھی دی، تاکہ ملاقات کے انتظامات کے لیے رابطوں کی ذمہ داری انہیں سونپی جا سکے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے لانگ مارچ اور مذاکرات سے متعلق حقائق جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی لانگ مارچ کی ناکامی کی وجوہات، حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے اسباب، مارچ کی فنڈنگ اور فارن فنڈنگ سے متعلق معاملات کا جائزہ لے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے ارکان کا انتخاب شام ہونے والے اجلاس میں کیا جانا تھا۔ کمیٹی کی تحقیقات کے بعد ہی لانگ مارچ کی ناکامی اور مذاکرات میں پیش آنے والی رکاوٹوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *