Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستان

ون اِن کرائسٹ فیملی چرچ کے زیرِ اہتمام خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی سیشن

ون اِن کرائسٹ فیملی چرچ کے زیرِ اہتمام خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی سیشن

ڈاکٹر عروج اقبال کی سربراہی میں لائف لائن موبائل میڈیکل مشن کی ٹیم کے خواتین کے طبی معائنے

چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی ضروری ہے، ڈاکٹر عروج اقبال کا لیکچر

لاہور (اسپیشل رپورٹر) لائف لائن موبائل میڈیکل مشن کی ٹیم نے اتوار کو ون اِن کرائسٹ فیملی چرچ، نیو گرین ٹاؤن لاہور کے زیرِ اہتمام علاقے کی خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی سیشن منعقد کیا۔ اس موقع پر خواتین کو مرض کی علامات، بروقت تشخیص کی اہمیت اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جبکہ ان کے طبی معائنے بھی کیے گئے۔ ڈاکٹر عروج اقبال کی سربراہی میں لائف لائن موبائل میڈیکل مشن کی ٹیم نے سیشن کے دوران خواتین کو چھاتی کے کینسر سے متعلق بنیادی طبی معلومات فراہم کیں اور انہیں اپنی صحت کے حوالے سے احتیاط برتنے، ممکنہ علامات پر توجہ دینے اور کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں بروقت مستند طبی مشورہ حاصل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ طبی معائنے کے سیشن سے قبل ڈاکٹر عروج اقبال نے ’’چھاتی کا کینسر‘‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے مرض سے متعلق آگاہی، ابتدائی علامات کی شناخت اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خواتین میں صحت کے مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور طبی رہنمائی کی فراہمی کو اہم قرار دیا۔
ون اِن کرائسٹ فیملی چرچ نیو گرین ٹاؤن لاہور کے انچارج بشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص نے ڈاکٹر عروج اقبال اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا اور ان کی انسانی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے خواتین کی صحت کے حوالے سے آگاہی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لائف لائن موبائل میڈیکل مشن کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر اس عزم کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی کہ خواتین کو صحت سے متعلق بروقت معلومات اور طبی رہنمائی فراہم کرکے معاشرے میں بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کے شعور کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *