Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

اصولوں کی جگہ مفاد پرستی سے جمہوری نظام کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، مولانا رحمان رفیق

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے کہا ہے کہ اقتدار کے نشے میں مست قوتوں اور جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں نے سیاسی بالادستی اور ذاتی مفادات کے تحفظ کی خاطر ملک کو سنگین داخلی و خارجی بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ آئین کی پامالی، پارلیمان کو بے اختیار بنانے اور عوامی فیصلوں کو بے وقعت کرنے کی روش نے ریاستی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔جاری کردہ بیان میں ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، اختر جان مری، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطا محمد شمشوزئی نے کہا کہ پاکستان کروڑوں عوام کی امانت ہے اور ملک کے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ آئین، پارلیمان اور عوامی مینڈیٹ کی روشنی میں ہونے چاہییں۔رہنماں نے کہا کہ جمہوریت محض اقتدار حاصل کرنے کا نعرہ نہیں، بلکہ آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی، اختلافِ رائے کے احترام اور عوامی حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔ جب اصولوں کی جگہ مفاد پرستی، قانون کی جگہ طاقت اور عوامی رائے کی جگہ من پسند فیصلے لے لیں تو ریاست پر اعتماد اور جمہوری نظام کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی بے یقینی، معاشی بدحالی، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی اس بات کی علامت ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے اقتدار کی رسہ کشی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ عوام کے حقِ حکمرانی کو دبانے، آئینی حدود سے تجاوز کرنے اور سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کی پالیسیاں ملک کو استحکام کے بجائے مزید انتشار کی طرف لے جائیں گی۔جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماں نے مطالبہ کیا کہ تمام ریاستی ادارے اپنی متعین آئینی حدود میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیں، پارلیمان کی بالادستی تسلیم کی جائے، عوام کے حقیقی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور سیاسی انجینئرنگ کے بجائے آزادانہ جمہوری عمل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حکمران طبقے پر زور دیا کہ وہ اقتدار کے تحفظ کی سیاست سے نکل کر عوامی مشکلات کے حل پر توجہ دے اور مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، بدعنوانی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئین و قانون کو ذاتی خواہشات کے تابع بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو عوامی بے چینی میں اضافے اور جمہوری نظام پر اعتماد کے مزید زوال کی ذمہ داری متعلقہ قوتوں پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *