Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

صحافت کے لیے کسی تنظیم سے ڈگری لینے کی ضرورت نہیں، ہر شہری مسائل کی نشاندہی کرسکتا ہے، میر اللہ داد رند

بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کی آواز بن چکا ہے، تنقید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مرکزی جنرل سیکریٹری کا بیان

سیوی (نامہ نگار) بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری میر اللہ داد رند نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کے جدید سائنسی اور ٹیکنالوجی کے دور میں ہر شہری اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی اور انہیں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ صحافت کے لیے کسی صحافتی تنظیم سے ڈگری یا اجازت نامہ لینے کی ضرورت نہیں، بلکہ عوامی مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ سامنے لانا اور حقائق کی بنیاد پر آواز بلند کرنا اہم ہے اپنے جاری کردہ بیان میں میر اللہ داد رند نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے حقوق اور عوامی مسائل کے لیے آواز بلند کر رہا ہے۔ فورم کی کارکردگی اور سرگرمیاں صحافتی حلقوں کے سامنے ہیں اور تنقید کے باوجود عوامی مسائل اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تنظیم سرکاری اداروں کے زیرِ اثر ہوچکی ہے اور عوامی مسائل کے حوالے سے اس کا کردار قابلِ سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کی اصل ذمہ داری ورکنگ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، آزادیٔ صحافت کا دفاع اور عوامی مسائل کی مؤثر انداز میں نشاندہی کرنا ہے میر اللہ داد رند نے مزید کہا کہ صحافت محض کسی تنظیم کی رکنیت یا سرٹیفکیٹ تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے جس میں حقائق کی تصدیق، غیر جانب داری، دیانت داری اور عوامی مفاد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ جدید دور میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل ذرائع نے عام شہریوں کو بھی اپنے علاقوں کے مسائل حکام تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا ہےانہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان کے مطابق صحافتی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر ورکنگ صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادیٔ اظہار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *