Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

بلوچستان میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، آڈٹ رپورٹ

بلوچستان حکومت کے مالی سال 2024-25 کے اخراجات سے متعلق آڈٹ رپورٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کر دی گئی، جس میں 37 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور مختلف نوعیت کے اعتراضات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 11 ارب 88 کروڑ 36 لاکھ روپے کے بے قاعدہ اخراجات کیے گئے، جبکہ ایک ارب 48 کروڑ 92 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیوں اور دیگر مالی معاملات پر بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 21 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ روپے کی وصولیوں سے متعلق معاملات کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ 5 کروڑ 52 لاکھ روپے کے مشکوک اخراجات اور حکومت کو ہونے والے 39 کروڑ 11 لاکھ روپے کے مالی نقصانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے بھی متعدد بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران 198 ترقیاتی اسکیمیں ترک کر دی گئیں یا نامکمل چھوڑ دی گئیں، جن کی مجموعی لاگت 17 ارب 2 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں مالی معاملات، سرکاری اخراجات، ادائیگیوں اور ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے متعلق مختلف اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جن کا جائزہ متعلقہ فورم پر لیا جائے گا۔ رپورٹ میں سامنے آنے والے اعتراضات کی نوعیت اور ذمہ داری کا تعین تحقیقات اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد آڈٹ رپورٹ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ کمیٹی رپورٹ میں درج آڈٹ پیراز کا جائزہ لے گی، متعلقہ محکموں سے وضاحت طلب کرے گی اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گی۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی کارروائی کے بعد یہ واضح ہو سکے گا کہ نشاندہی کیے گئے مالی معاملات میں کن محکموں یا افسران کی ذمہ داری بنتی ہے اور سرکاری خزانے کے تحفظ کے لیے مزید کیا اقدامات ضروری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *